يہ فيصلہ پاكستان ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير 'مہدي ہنردوست' اور پاكستان كے وفاقي وزير تجارت 'خرم دستگير خان' كے درميان منگل كے روز ايك ملاقات ميں كيا گيا.
فريقين نے اس نشست كے دوران پاك،ايران تعلقات بالخصوص اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو بڑھانے پر زور ديا.
انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك مشتركہ تجارتي مواقع كے استعمال كے لئے سنجيدہ اقدامات كرنے كے لئے پختہ عزم ركھتے ہيں.
پاكستاني وزير تجارت نے اس بات پر زور ديا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ بينكنگ تعلقات كے فروغ كے حوالے سے موجود ركاوٹوں كو فوري طور پر دور كرنے كے لئے سنجيدہ ہے اور اس مقصد كے لئے كسي بھي كوشش سے دريغ نہيں كرے گا.
انہوں نے كہا كہ ايران اور پاكستان دوطرفہ تجارت كي سطح پانچ ارب ڈالر تك لے جانے كے لئےپرعزم ہيں اور اس حوالے سے دونوں ممالك كے سربراہان بھي اتفاق كرتے ہيں.
اس ملاقات كے دوران فريقين نے ايران اور پاكستان كے درميان آزاد تجارتي معاہدے ہونے كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ آزاد معاہدے كے ذريعے سے باہمي اقتصادي تعاون كي راہ ميں حائل ركاوٹوں كو دور كرليں گے.
انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے مشتركہ اقتصادي كميشن كا آئندہ اجلاس جلد تہران ميں منعقد ہوگا جس ميں روابط بڑھانے كے حوالے سے روڈ ميپ تيار كيا جائے گا.
اس موقع پر ايراني سفير نے بتايا كہ اگر پاكستان كے سركاري اور نجي شعبئے چابہار بندرگاہ ميں سرمايہ كاري كے خواہاں ہيں تو ايراني حكومت اس كا خيرمقدم كرتي ہے.
۲۷۴**
پاکستان،ایران بینکنگ تعلقات: پاکستان رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پُرعزم
30 اگست، 2016، 3:03 PM
News ID:
3325196

اسلام آباد - ارنا - پاکستانی وزیر تجارت اور ایرانی سفیر نے ایک ملاقات کے دوران باہمی تجارتی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اقتصادی اور بینکنگ شعبوں میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا.